حیدرآباد ۔26۔مارچ (اعتماد نیوز)کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نے آج کانگریس
کے انتخابی منشور کے اعلان کے بعد کہا کہ 2014کے انتخابات کے پیش نظر اس
مرتبہ نئے طریقہ کو استعمال کیا گیا۔ انہوں
نے کہا کہ انتخابی منشور کی
تشکیل کے لئے سماج کے تمام طبقات کے رائے کو حاصل کیا گیا۔ اور اس مرتبہ
مزید تیزی کے ساتھ ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر ہندوستان کے لئے
انکی پارٹی جد و جہد کریگی۔